سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 30 خوارج ہلاک
فتنۃ الخوارج کی دراندازی: سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی
سیکیورٹی فورسز نے پاک - افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موثر کارروائی میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اور دو جولائی 2025 کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک - افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنے والے بھارت کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت محسوس کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان نے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا،۔ اس کارروائی میں تمام 30 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
سیکیورٹی فورسز
آئی ایس پی آر
پاک فوج
شعبہ تعلقات عامہ
30 خوارج ہلاک
پاک-افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج
30 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
تبصرے
Please keep the discussion respectful.