پاکستان میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، اموات کی تعداد 87 ہوگئی
مون سون بارشوں کی تباہی سے پاکستان میں 87 ہلاکتیں، درجنوں زخمی
ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث 26 جون سے نو جولائی کے دوران مختلف حادثات میں 87 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ۔ جن میں 42 بچے 29 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں۔ بارشوں کے باعث زخمی ہونے والے 149 افراد میں 61 بچے، 52 مرد اور 36 خواتین شامل ہیں۔ سیلابی ریلوں اور بارشوں سے سات کلومیٹر سڑکیں متاثر ہوئیں جبکہ تین پلوں کو نقصان پہنچا۔ 171 گھروں کو جزوی نقصان جبکہ 71 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے 106 مویشیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ این ڈی ایم اے نے مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
مون سون بارشوں
سیلاب
سیلابی ریلوں
مختلف حادثات
طوفانی بارشوں
انسانی جانوں
این ڈی ایم اے کی رپورٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.