ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران 53 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق
مون سون بارشوں سے 100 سے زائد اموات، 53 بچے جان کی بازی ہار گئے
حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ملک بھر میں 53 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 26 جون سے 14 جولائی تک مون سون بارشوں کے دوران 111 افراد جاں بحق ہوئے۔ اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں کرنٹ لگنے سے ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ پنجاب میں ہوا۔ دوسری جانب پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق پنجاب میں رواں سال کے دوران مون سون بارشوں کے باعث اب تک 44 افراد جاں بحق اور 134 زخمی ہو چکے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق اب تک رواں سال مون سون بارشوں کے دوران صوبےمیں بوسیدہ مکانات گرنےسے27 ، آسمانی بجلی گرنے سے5 ،کرنٹ لگنے سے 4 اور نہاتے ہوئے ڈوب کر 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
Essay women day
Pakistan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
مون سون بارشوں
اعداد وشمار
غیر ملکی خبررساں ایجنسی
حالیہ مون سون بارشوں
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب
پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب
بوسیدہ مکانات
تبصرے
Please keep the discussion respectful.