پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف مزید کارروائی روک دی گئی
اسپیکر کا بڑا فیصلہ: اپوزیشن کے معطل ارکان کو عبوری ریلیف
لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائیاں روک دی گئیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن اراکین میں مذاکرات نتیجہ خیز ہونے تک اسپیکرملک احمد خان نے اسمبلی سیکرٹریٹ اور حکومتی ارکان کو ہدایات کی ہے کہ اپوزیشن کے خلاف مزید کارروائی نہ کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اپوزیشن کے 10 معطل ارکان سےتوڑپھوڑ کےالزام میں جرمانہ وصولی کی کارروائی اور تنخواہوں سے جرمانے کی رقم کاٹنے کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اپوزیشن کے معطل ارکان پراسپیکر نے توڑ پھوڑ کے الزام میں 20 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کے مزید 9 چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹانے کی عدم اعتماد کی تحاریک بھی روک دی گئی ہیں۔ تاہم اپوزیشن کے 4 چیئرمین کو عہدوں سے پہلے ہٹایا جا چکا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
latest news
breaking news
news bulletin
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
پنجاب اسمبلی
اپوزیشن
اسپیکر پنجاب اسمبلی
اپوزیشن کے معطل ارکان
اسپیکرملک احمد خان
تبصرے
Please keep the discussion respectful.