بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے ذاتی ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے ذاتی ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا

موسیٰ مانیکا نے ملازم کو فائرنگ سے زخمی کیا، پولیس نے گرفتار کرلیا

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے ذاتی ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ اس حوالے سے ڈی پی او پاکپتن کا کہنا ہے کہ ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ڈی پی او پاکپتن کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا کا کہنا ہے کہ اس نے کام میں غفلت برتنے پر ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملازم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.