فیصلے پر عملدرآمد اپیل کے باوجود لازم، سپریم کورٹ کا واضح حکم
سپریم کورٹ کا فیصلہ: اپیل یا نظرثانی درخواست سے فیصلے پر عملدرآمد نہیں رکتا
اپیل یا نظرثانی درخواست زیر التوا ہونے پر فیصلے پر عمل درآمد رک نہیں جاتا، سپریم کورٹ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی عدالتی فیصلے پر اپیل یا نظرثانی کی درخواست دائر ہونے سے اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں رکتا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا محض انفرادی غفلت نہیں بلکہ مستقل انتظامی لاپرواہی کی علامت ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے چیف لینڈ کمشنر پنجاب بنام ایڈمنسٹریٹو اوقاف ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کیس میں فیصلہ جاری کیا۔ مقدمہ لاہور ہائی کورٹ کے ایک دہائی پرانے فیصلے سے متعلق تھا جس میں ریونیو حکام کو معاملہ قانون کے مطابق دوبارہ دیکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ واضح ہدایات کے باوجود ڈپٹی لینڈ کمشنر بہاولپور نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے خود تسلیم کیا کہ فیصلے پر کوئی حکم امتناع موجود نہیں تھا۔ اس اعتراف سے ثابت ہوتا ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
India
breaking news
news bulletin
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
سپریم کورٹ
لاہور ہائی کورٹ
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل
ڈپٹی لینڈ کمشنر بہاولپور
چیف لینڈ کمشنر پنجاب
محض انفرادی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.