حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
سیلابی ریلوں میں ڈوبنے سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر پر مریم نواز شریف کا پیغام
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابی ریلوں میں متعدد افراد کا ڈوبنا انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا شعور دیتا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔ انہوں نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تحت اس سال کے تھیم ’’کوئی بھی ڈوب سکتا ہے۔ ، مگر کسی کو ڈوبنا نہیں چاہئے‘‘ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پانی بلاشبہ زندگی کی علامت ہے مگر بے احتیاطی کی صورت میں یہی پانی موت کا سبب بن سکتا ہے۔ مریم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں افراد صرف اس لئے جان کی بازی ہار جاتے ہیں کیونکہ ڈوبنے کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔ ، نہر، ندی، دریا، سیلابی نالے یا سمندر میں ڈوبنے سے بچاؤ ممکن ہے، لیکن اس کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا ناگزیر ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
russia news today. mlb lockout news
وزیراعلیٰ پنجاب
مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
عالمی ادارہ صحت
قیمتی انسانی جانوں
حالیہ سیلابی ریلوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.