حکومت کا فیصلہ: الیکٹرک بائیکس 2 سال کی اقساط پر دستیاب ہوں گی
حکومت کا الیکٹرک بائیکس 2 سال کی اقساط پر دینے کا فیصلہ
پیٹرول اور ڈیزل کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس کو فروغ دینے کے لیے وفاقی حکومت نے ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس 2 سالوں کی اقساط پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس کے لیے اقساط اور سبسڈی اسکیم تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ ، وزیر اعظم شہباز شریف یوم آزادی پر نئی ای وی پالیسی اسکیم کا اعلان بھی کریں گے۔ اسٹیٹ بینک اور بینک ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکیم تیار کی جا رہی ہے، ۔ جس کے تحت فی الیکٹرک بائیکس اور رکشہ پر 50 ہزار کی سبسڈی دی جائے گی۔ اسکیم کے تحت اہلیت کے لیے عمر کی حد 18 سے 65 سال تک ہوگی۔ فی الیکٹرک بائیک کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار روپے تک مقرر ہونے کا تخمینہ ہے ۔ جبکہ 50 ہزار کی سبسڈی اور بقیہ 2 لاکھ سے زائد رقم اقساط میں ادا کرنا ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق 17 کمپنیاں الیکٹرک بائیکس بنانے کے لیے لائسنس حصول میں کامیاب ہوئیں۔ ، پالیسی کے تحت 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک وہیکلز کا ہدف مقرر ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
breaking news
news headlines
نیوز Pakistan news
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
وزیر اعظم شہباز شریف
اسٹیٹ بینک
الیکٹرک وہیکلز
الیکٹرک گاڑیوں
الیکٹرک بائیکس
بینک ایسوسی ایشن
داخل ہوگئی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.