قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے زائرین کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا
زائرین کا ایران و عراق بذریعہ سڑک سفر: قائمہ کمیٹی کی شدید تشویش
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے زائرین کی بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے پر پابندی کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرمین سینیٹر عطا الرحمٰن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور نے قائمہ کمیٹی کو زائرین کے ایران عراق بذریعہ سڑک سفرپر پابندی کےحوالے سے بریفنگ دی۔ سینیٹر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ کیا پاکستان میں رہنے والوں کے مذہبی حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری نہیں؟ پابندی سے عوام کو کم از کم 50 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ ہم نے کوئی پابندی نہیں لگائی، ہر طرح سے آپ کے ساتھ ہیں۔ ، تاہم وزیر داخلہ زائرین کی بذریعہ سڑک روانگی پر پابندی کی پالیسی جب تک واپس نہیں لیتے ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
حکومت
وزیر داخلہ محسن نقوی
وزیر مذہبی امور
قائمہ کمیٹی مذہبی امور
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور
سینیٹر علامہ ناصر عباس
وزیر داخلہ زائرین
روانگی پر پابندی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.