طبی عملے کو تین ہفتوں کی چھٹی: پنجاب میں ڈاکٹرز کی چھٹیوں کی نئی پالیسی
طبی عملے کو صرف تین ہفتوں کی چھٹی ملے گی: خواجہ سلمان رفیق
پنجاب کے سرکاری اسپتالوں اور طبی درسگاہوں میں سینئر ڈاکٹرز کی چھٹیوں میں کمی کے فیصلے نے طبی عملے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے نئی پالیسی متعارف کراتے ہوئے طویل چھٹیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ایک ماہ سے زائد کی چھٹیوں کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب طبی عملے کو صرف تین ہفتوں کی چھٹی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ طویل چھٹیوں سے مریضوں کے علاج میں تعطل آتا ہے اور مریضوں کا علاج اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایک پروفیسر چھٹی پر ہوگا تو متبادل ڈاکٹر کو چھٹی نہیں دی جائے گی۔ محکمہ صحت کے مطابق چھٹی ایک سہولت ہے، استحقاق نہیں اور نئی پالیسی کے تحت اسپتالوں میں 67 فیصد کلینکل فیکلٹی اور 50 فیصد سائنسز فیکلٹی کا ڈیوٹی پر موجود رہنا لازمی ہوگا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
Multan news
Hindi news
news bulletin
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
pakistan news about girl
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
abc news
محکمہ صحت
خواجہ سلمان رفیق
طبی عملے
وزیر صحت پنجاب
پنجاب کے سرکاری اسپتالوں
طبی عملے میں تشویش کی لہر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.