مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو انسانی حقوق کا قبرستان بنا دیا: محسن نقوی
مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کا قبرستان: بھارت نے آئینی حقوق سلب کیے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو انسانی حقوق کا قبرستان بنا دیا۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔ جب بھارت نے کشمیریوں کے آئینی حقوق پر شب خون مارا اور ریاست کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے دباؤ، جبر اور طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی شناخت، آزادی اور جمہوری حقوق سلب کیے، وادی میں ظلم و ستم، ماورائے عدالت قتل، میڈیا بلیک آؤٹ، اظہارِ رائے پر قدغنیں اور طویل کرفیو نے مقبوضہ کشمیر کو انسانی حقوق کا قبرستان بنا دیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Hindi news
breaking news
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
bbc news
pakistan news about girl
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
مودی سرکار
شب خون مارا
ریاست کی خصوصی حیثیت
جمہوری حقوق
تبصرے
Please keep the discussion respectful.