باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر کرفیو نافذ
باجوڑ کرفیو: ماموند کے 24 علاقوں میں سڑکوں پر آمدورفت اور گھروں سے نکلنا ممنوع
باجوڑ میں دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر کرفیو نافذ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 24 علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی منظوری سے ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ جس کے مطابق کرفیو 16 اگست کی شام 5 بجے سے 21 اگست کی شام 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ اس دوران سڑکوں پر آمدورفت اور گھروں سے باہر نکلنا سختی سے ممنوع ہوگا۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ اوقات میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر کے گھروں تک محدود رہیں۔ اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کی صورت میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری متعلقہ افراد پر عائد ہوگی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
latest news
breaking news
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Multan Urdu News
نیوز
bbc news
russia news today. mlb lockout news
abc news
خیبرپختونخوا
کرفیو نافذ
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا
باجوڑ میں دہشت گردوں
ٹارگٹڈ آپریشن
تمام سرگرمیاں معطل
کرفیو کی خلاف ورزی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.