انسانیت سب سے بلند رشتہ، خدمت تعصب سے بالاتر ہے: مریم نواز
انسانیت تمام رشتوں سے بلند اور ہر سرحد سے بے نیاز ہے: مریم نواز
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت عظیم نسبت ہے جو تمام رشتوں سے بلند اور ہر سرحد سے بے نیاز ہے۔ انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دوسروں کے لیے راحت، آسودگی اور آسانیوں کا وسیلہ بننا دراصل انسانیت کی خدمت ہے۔ ، خدمتِ انسانیت کا جذبہ رنگ، مذہب اور ہر تعصب سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ ، غزہ کے معصوم شہداء اور کشمیری عوام کی آہیں دنیا کے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ انسان سے ہمدردی عبادت کے مترادف اور سب سے بڑی خدمت ہے۔ ، حکومتِ پنجاب کا ہر اقدام اور پراجیکٹ انسانی ہمدردی اور عوام کی خدمت کے لیے ہے۔ ، ہمیں ایسی دنیا بنانی ہے جہاں امن، محبت اور انسانیت پروان چڑھے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Current Affairs
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
مریم نواز
مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
انسانی ہمدردی
، خدمتِ انسانیت
تبصرے
Please keep the discussion respectful.