پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی سب سےبڑی مارکیٹ بننےکی صلاحیت ہے: وزیراعلی پنجاب

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی سب سےبڑی مارکیٹ بننےکی صلاحیت ہے: وزیراعلی پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان: الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اور مارکیٹ کی ترقی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔ جس دوران ہنڈا کمپنی ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات کی۔ جس دوران اسٹریٹجک تعاون بڑھانے،الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اور اسمبلنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پنجاب حکومت اور ہنڈا کمپنی کے درمیان اسٹریٹجک تعاون ، الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اور اسمبلنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نوجوانوں کو اس شعبے میں ہنرمند بنانے کے لئے جاپان بالخصوص ہنڈا کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا ۔ مریم نواز نے حکومت پنجاب کے پندرہ الیکٹرک بسوں کے لئے نجی شعبے کے اشتراک سے ای وی ڈپو قائم کرنے سے متعلق آگاہ کیا ۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے کلچر کے فروغ کے لئے ہنڈا کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.