وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ اور امدادی اقدامات
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سب سے پہلے سوات پہنچے جہاں وفاقی وزیر امیر مقام نے ان کا استقبال کیا۔ ، وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، امیر مقام اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ سوات کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بونیر روانہ ہوئے جہاں انہوں نے بونیر، شانگلہ اور صوابی کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ریسکیو اور امدادی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ، بعدازاں وزیراعظم نے بونیر میں متاثرین سے ملاقات کی اور امدادی چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں بھرپور مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
latest news
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
abc news
وزیراعظم شہباز شریف
احسن اقبال
امیر مقام
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ
متاثرین کو مدد کی یقین دہانی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.