این ڈی ایم اے نے لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

این ڈی ایم اے نے  لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

این ڈی ایم اے بارش کی پیشگوئی: لاہور، اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں مزید بارشیں

این ڈی ایم اے نے کل سے 2 ستمبر تک اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے شمالی و شمال مشرقی اضلاع میں 30 اور 31 اگست کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں۔ ، راولپنڈی،اٹک، جہلم،چکوال، لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،گجرات، نارووال،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے۔ وسط وجنوبی پنجاب میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشیں متوقع ہیں،نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ بھی ہے۔ ، ملتان، ڈی جی خان، راجن پور،لیہ، بھکر،ساہیوال، بہاولپور،بہاولنگر اوررحیم یارخان میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ خیبر پختونخواہ میں کل سے شدید بارشیں، ملاکنڈ و ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ، چترال، دیر،سوات، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد،پشاور،نوشہرہ،مردان، ڈی آئی خان،کوہاٹ اور بنوں میں بارش متوقع ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.