معیشت کی سمت درست اور ترقی کا سفر جاری ہے، وزیراعظم
معیشت کی سمت درست، حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد بڑھا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی سمت درست اور ملکی ترقی کا سفر تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز بلندی کے نئے ریکارڈز قائم ہونے پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بازار حصص کا تاریخی سطح عبور کرنا، کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی ترقی کا سفر معاشی ٹیم کی محنت کی وجہ سے جاری و ساری ہے۔ حال ہی میں چین کے نجی شعبے کے ساتھ پاکستان کی نجی کمپنیوں کے اربوں ڈالر کے معاہدے و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے سے صنعتیں لگیں گی، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ ملکی معاشی سمت کی بہتری اور ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے معاشی ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
breaking news
news bulletin
head lines
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (
برادری و سرمایہ کاروں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.