ملتان: شیر شاہ بند توڑے جانے سے ٹرین سروس معطل ہونے کا خدشہ

ملتان: شیر شاہ بند توڑے جانے سے ٹرین سروس معطل ہونے کا خدشہ

دریائے چناب میں سیلابی صورتحال، شیر شاہ بند ملتان پر خطرہ بڑھ گیا

دریائے چناب ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار ہے،انتظامیہ کی جانب سے شیر شاہ کے مقام پر بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔ شیر شاہ بند کو توڑے جانے سے ٹرین سروس بھی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔ شیرشاہ شگاف پڑنے سے تھال ایکسپریس مہر ایکسپریس اور ڈی جی خان شٹل متاثر ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ جبکہ ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ روڈ بند ہونے سے ملتان کا مظفرگڑھ ڈی جی جان لیہ بکھر سمیت بلوچستان اور کے پی کے سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ دوسری جانب بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بدستور جاری ہے۔ دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑدیا۔ وزارت آبی وسائل نے نقصانات سے بچنے کیلئے ہنگامی الرٹ جاری کردیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.