حکومت کی اوگرا اور کمپنیوں کو گیس کنکشنز کی پروسیسنگ فوری شروع کرنے کی ہدایت
حکومت کی اوگرا کو گیس کنکشنز کی پروسیسنگ شروع کرنے کی ہدایت
حکومت نے گیس کی یوٹیلیٹیز اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کے لیے آر ایل این جی پر مبنی ماہانہ ٹیرف پر نئی گیس کنکشنز کی پروسیسنگ فوراً شروع کریں۔ وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے اوگرا اور 2 گیس کمپنیوں، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کو ایک نوٹیفکیشن میں بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 10 ستمبر کے اجلاس میں نئے کنکشنز پر عائد پابندی میں نرمی کر دی ہے۔ ، اور ہدایت کی ہے کہ ’نئے صارفین کو آر ایل این جی کسی بھی سبسڈی والے نرخ پر فراہم نہیں کی جائے گی‘۔ فیصلے کے تحت سوئی کمپنیاں اوگرا کے مقررہ اور نوٹیفائی شدہ ماہانہ آر ایل این جی ٹیرف پر تمام درخواستوں کو کنکشن کے لیے پروسیس کرنے کی مجاز ہوں گی۔ ، پیٹرولیم ڈویژن نے مزید کہا کہ کابینہ نے آر ایل این جی کنکشنز کے لیے ایک فریم ورک کی بھی منظوری دے دی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
وفاقی کابینہ
اوگرا
وزارت توانائی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی
پیٹرولیم ڈویژن
آر ایل این جی کنکشنز
نئی گیس کنکشنز
تبصرے
Please keep the discussion respectful.