محکمہ خوراک کے پاس ذخیرہ ختم، بلوچستان میں گندم کا بحران
محکمہ خوراک کے پاس ذخیرہ ختم، بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا
کوئٹہ: بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم ہو نے کے باعث گندم کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال2024 سے 2025 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی۔ اس لیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری سےصوبے میں 2023 کااسٹاک ریلیزکردیا گیا ہے ۔ تاہم بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026 کے لیے محکمہ کے پاس گندم دستیاب نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ گندم بحران سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کو سمری بھجوادی گئی ہے،۔ سمری میں پاسکویاحکومت پنجاب سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعدگندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
news bulletin
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
بلوچستان
محکمہ خوراک
بلوچستان کابینہ
گندم کا بحران شدت اختیار کرگیا
بلوچستان میں گندم کا بحران
پاسکویاحکومت پنجاب
گندم کی خریداری کا عمل
تبصرے
Please keep the discussion respectful.