شہباز شریف کو دیا گیا پروٹوکول اس سے پہلے صرف ٹرمپ اور پیوٹن کو ملا تھا: سابق سعودی سفیر
سعودی سفیر: شہباز شریف کو دیا گیا پروٹوکول پاکستان کے سفارتی مقام کا اعتراف
سابق سعودی سفیر ڈاکٹرعلی عواض العسیری نے عرب نیوز میں آرٹیکل شائع کیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ تاریخی سٹریٹجک اتحاد ہے۔ ، معاہدہ دونوں اتحادی ممالک کے درمیان برسوں کی مسلسل بات چیت کا نتیجہ ہے۔ ، یہ ریاض اور اسلام آباد کے درمیان گہری اور مضبوط شراکت داری کا اظہار ہے۔ ،عواض العسیری کا اپنے آرٹیکل میں کہناتھا کہ شہباز شریف کو دیا گیا پروٹوکول اس سے پہلے صرف ٹرمپ اور پیوٹن کو ملا تھا، حالیہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی مقام کا اعتراف ہے۔ ، پاکستان نے دو ریاستی حل پر اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں فعال کردار ادا کیا، پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ ، سعودی عرب پاکستان دفاعی تعاون کی تشکیل 1960 کی دہائی میں شروع ہوئی، 1967 میں پہلا باضابطہ دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پایا۔ ، پاکستان نے سعودی سول ایوی ایشن اور ایئرلائنز کو تکنیکی تعاون فراہم کیا۔ ، 1982 کے معاہدے کے ذریعے دو طرفہ فوجی تعاون کو منظم شکل دی گئی۔ ، 20 ہزار سے زائد پاکستانی تبوک اور دیگر حساس علاقوں میں تعینات رہے۔ ، 2000 کی دہائی میں انسداد دہشت گردی دو طرفہ تعاون کا مرکزی ہدف رہا ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
شہباز شریف
ٹرمپ اور پیوٹن
سابق سعودی سفیر
دفاعی تعاون
سعودی سول ایوی ایشن
پاک سعودی دفاعی معاہدہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.