گردشی قرض سے متعلق معاہدہ، بجلی صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، وزارت خزانہ
گردشی قرض معاہدہ: 1225 ارب روپے کی ری اسٹرکچرنگ مکمل
وزارت خزانہ نے بجلی کے شعبے میں 1225 ارب روپے کے گردشی قرض سے متعلق معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ معاہدے کو مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں ٹاسک فورس نے توانائی بحران کے بڑے چیلنج پر قابو پا لیا۔ وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے معاہدہ طے پایا۔ وزارت خزانہ کے مطابق 660 ارب روپے کے پرانے قرضے ری اسٹرکچر جبکہ 565 ارب روپے کی نئی فنانسنگ کا معاہدہ ہوا ہے۔ صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور ادائیگیاں پہلے سے عائد تین روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج سے ہوں گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 660 ارب روپے کی گارنٹیز سے زرعی، ایس ایم ای، ہاؤسنگ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری ممکن ہوگی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
latest news
breaking news
news bulletin
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Pakistan Urdu News
Pakistan Today
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
وزیراعظم
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
صارفین
وزارت خزانہ
گردشی قرض
وزیر توانائی اویس لغاری،
صحت کے شعبوں
مایہ کاری ممکن
نئی فنانسنگ کا معاہدہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.