دہشتگردی میں شہید شہریوں کے لواحقین کی امداد 25 لاکھ کرنے کا بل پنجاب اسمبلی میں پیش
"دہشتگردی شہید لواحقین کے لیے امداد بڑھانے کا ترمیمی بل پنجاب اسمبلی میں"
لاہور: دہشتگردی سے متاثر شہریوں کی امداد کا ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے دہشتگردی سے متاثر شہریوں کی امداد کے ترمیمی بل 2025 میں شہید شہریوں کے لواحقین کی امداد 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جبکہ زخمی شہریوں کی امدادی رقم بھی 5 سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ اسمبلی میں پیش بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور بڑھتے اخراجات کے باعث امدادی رقم میں اضافہ کیا جائے اور ترمیمی بل کو فوری طور پر نافذ العمل کرایا جائے۔ رکن اسمبلی ایاز احمد نے ترمیمی بل پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پیش کیا جس کے بعد اسپیکر نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
India
Hindi news
breaking news
news bulletin
head lines
بیٹھک نیوز
Multan Urdu News
Current Affairs
afghanistan news
fox news Ukraine
google news
پنجاب اسمبلی
دہشتگردی
اسپیکر
بل پنجاب اسمبلی میں پیش
رکن اسمبلی ایاز احمد
ترمیمی بل پنجاب اسمبلی
بل قائمہ کمیٹی کے سپرد
تبصرے
Please keep the discussion respectful.