نیپرا میں اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت مکمل
نیپرا میں اگست کے فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت، بجلی نرخ میں ممکنہ اضافہ
نیپرا نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت مکمل کرلی، سی پی پی اے نے ٹیرف میں 19 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔ ، صنعتی صارفین نے ٹیرف میں متوقع اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا ۔ ممبر ٹیکنیکل رفیق شیخ کی سربراہی میں نیپرا میں اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سی پی پی اے کی دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی۔ بتایا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ بجلی کمپنیوں کو تیرہ ارب اکتہر کروڑ پچاس لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ ڈسکوز کو دی جانے والی بجلی کی لاگت سات روپے پچاس پیسے فی یونٹ رہی۔ اگست کے لئے ریفرنس لاگت سات روپے اکتیس پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ صنعتی صارفین نے بجلی نرخ میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہاپی ایم پیکیج ختم ہونے سے لاگت دس فیصد بڑھ رہی ہے۔ فی یونٹ انتیس روپے سے بڑھ کر پینتیس روپے ہو جائے گی۔ ہمارے ساتھ نو سینٹ پر بجلی فراہمی کا وعدہ کیاگیا تھا۔ نیپرا نے سماعت مکمل کرلی۔ اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
latest news
breaking news
news headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Multan Urdu News
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ
نیپرا
سی پی پی اے
جانچ پڑتال
صنعتی صارفین
ممبر ٹیکنیکل رفیق شیخ
19 پیسے اضافے کی درخواست
اتھارٹی ڈیٹا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.