پنجاب حکومت نے 17 شہدا کیلئے دوپیکج کی منظوری دیدی
پنجاب حکومت نے شہدا پیکج کی منظوری دی | 17 پولیس اہلکاروں کے ورثا کو مراعات
لاہور: پنجاب حکومت نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ملازمین کے لیے شہدا پیکج کی منظوری دے دی۔ وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونےوالے ملازمین کے لیے شہدا پیکج کی منظوری دی گئی۔ ملک صہیب احمد نے پولیس کے 17 شہدا کو گھر اور مالی مراعات دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیکج ٹو کے تحت اے ایس آئی کے ورثا کو 50 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات ملیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پیکج ٹو کے تحت شہید کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل کے ورثا کو 40 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات ملیں گی جب کہ پیکج تھری کے تحت شہید کانسٹیبل اور ٹریفک وارڈن کو 35 لاکھ اور دیگر مراعات ملیں گی۔ص وبائی وزیر صہیب احمد نے کہا کہ پیکج تھری کیٹیگری کے شہدا کو گھر کی مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پیکج تھری رولز میں تبدیلی کی پنجاب کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Hindi news
breaking news
news headlines
بیٹھک نیوز
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
پنجاب حکومت
وزیر قانون پنجاب
ملک صہیب احمد
وبائی وزیر صہیب احمد
مالی مراعات
شہدا پیکج کی منظوری
شہدا پیکج کی منظوری دی گئی
پنجاب کابینہ سے منظوری لی جائے گی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.