اسرائیلی جارحیت؛ صمود فلوٹیلا پر موجود تمام کارکنان کو فوری رہا کیا جائے، پاکستان
اسرائیلی جارحیت صمود فلوٹیلا، پاکستان کی شدید مذمت اور قانونی خلاف ورزیوں پر احتجاج
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ، فلوٹیلا میں 40 سے زیادہ سول جہاز شامل تھے،فلوٹیلا تقریباً 500 امدادی کارکنوں کے ساتھ محصور غزہ کے عوام کے لیے نہایت ضروری امداد پہنچانے جا رہا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاری اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۰۔ ، اسرائیلی اقدام س سے معصوم شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے باعث 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو شدید مصائب اور محرومیوں کا سامنا ہے۔ ، انسانی امداد کو جان بوجھ کر روکنا اسرائیل کی جانب سے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ، اسرائیل بطور قابض چوتھے جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتک ہو رہا ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
latest news
breaking news
news headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Magazine News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
abc news
google news
ترجمان دفتر خارجہ
، پاکستان
، فلوٹیلا
اسرائیلی اقدام
تبصرے
Please keep the discussion respectful.