مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام پر خطاب، مخالفین کو سخت پیغام
ان دماغوں کی بھی صفائی کررہی ہوں جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی بات میں نہیں کروں گی تو کون کرے گا اور اس وقت پنجاب میں صفائی اور ترقی کا انقلاب آچکا ہے جب کہ صوبے سے نہ صرف جرائم کی صفائی کردی بلکہ ان دماغوں کی بھی صفائی کررہی ہوں جو پنجاب کی ترقی سےجلتے ہیں۔ لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وردی پہن کر یہ پیغام دیا کہ آپ مجھ سے ہیں اور میں آپ سے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب نے میرے خواب کو حقیقت میں بدل دیا اور صوبے کو نیا روپ دیا، ستھرا پنجاب میری ٹیم کا سب سے اہم حصہ ہے اور مجھے اس کے ہر ورکر اور ہیرو پر فخر ہے، آپ لوگوں نے گلی محلوں، شہروں اور قصبوں کو صاف کر کے سر فخر سے بلند کردیا۔ مریم نواز نے ماضی کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت ختم ہونے کے بعد صفائی کا نظام بھی تباہ ہو گیا تھا، 4 سالہ گوگی پنکی دور میں پاکستان نے بدترین حالات دیکھے، لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے تھے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Hindi news
latest news
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Multan Urdu News
Current Affairs
نیوز
russia news today. mlb lockout news
fox news
مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
ستھرا پنجاب
دماغوں کی بھی صفائی
زبردست خراجِ تحسین
تبصرے
Please keep the discussion respectful.