سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، عالمی بینک کی رپورٹ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
حالیہ سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اورمہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے،عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 2.6 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ ہے۔ جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ اگلے مالی سال پاکستان 3.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد معاشی بحالی میں سست روی کا خدشہ ہے، ۔ سیلابی نقصانات سےمالی سال26-2025 میں حقیقی جی ڈی پی گروتھ 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 7 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں زرعی پیداوار میں 10 فیصد کمی، چاول، گنا، کپاس، گندم اور مکئی کی فصل متاثر ہوئی،۔ خوراک کی ترسیل متاثر،مالیاتی خسارہ 5.5 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے، معاشی ترقی کا انحصار زرعی شعبے کی بحالی پر ہوگا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
India
latest news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Current Affairs
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
رپورٹ کے مطابق
عالمی بینک
حالیہ سیلاب
سیلابی نقصانات
زرعی پیداوار
خوراک کی ترسیل متاثر
معاشی ترقی کا انحصار
تبصرے
Please keep the discussion respectful.