اورکزئی میں فائرنگ کے تبادلے میں 19 خوارج ہلاک اور 11 جوان شہید، آئی ایس پی آر
اورکزئی: فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ 19 خوارج ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید
خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ ، کارروائی کے دوران 19 خوارج کو واصل جہنم کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ جس میں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصل جہنم کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے ضلع راولپنڈی کے رہائشی 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور ان کے سیکنڈ ان کمانڈ ضلع راولپنڈی کے رہائشی 33 سالہ میجر طیب راحت بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے، جھڑپ میں دیگر 9 جوان بھی شہید ہوگئے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu Magazine
نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
خیبرپختونخوا
فائرنگ
جام شہادت نوش
شدید فائرنگ
میجر سمیت 11 جوان شہید
بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘
33 سالہ میجر طیب راحت
تبصرے
Please keep the discussion respectful.