پنجاب کے بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 میں کروانے کا فیصلہ
پنجاب کے بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 میں کروانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیرسے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دو ماہ میں حلقہ بندیاں کروانے کا حکم دیدیا۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس پر سماعت کے دوران سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹیں ڈالیں۔ کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے پر تیار نہیں ہوتی حالانکہ یہ اُن کی آئینی ذمہ داری ہے۔ بتایا گزشتہ مقامی حکومتوں کی مدت 31 دسمبر 2021 کو مکمل ہوگئی تھی۔ پنجاب میں 5 مرتبہ لوکل گورنمنٹ قوانین بدلے گئے، چھٹی مرتبہ بھی ترمیم ہورہی ہے۔ الیکشن کمیشن حکام نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب بلدیاتی حکومت کا سابقہ 2022 کا قانون ابھی موجود ہے۔ اس کے تحت پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ہو سکتے ہیں۔ اگر ای وی ایم نہ ہو تو بیلٹ پیپرز پر بلدیاتی الیکشن ہو سکتا ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Multan news
news bulletin
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
Current Affairs
نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
الیکشن کمیشن
انتخابات
بلدیاتی انتخابات
صوبائی حکومتوں
پنجاب کے بلدیاتی انتخابات
پنجاب بلدیاتی حکومت
بیلٹ پیپرز
مقامی حکومتوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.