وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر فیصلہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں۔ اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ ، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہے گی۔ واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے سے متعلق خبر کی تصدیق کی تھی کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ طلب کرکے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا،۔ بانی نے کہا اب میرے پاس علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کے علاوہ راستہ نہیں۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
news baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
latest news
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
fox news
بانی پی ٹی آئی
علی امین گنڈا پور
سلمان اکرم راجہ
علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور
مستعفی ہونے کا اعلان
سہیل آفریدی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.