ڈی آئی خان میں پولیس اہلکاروں نے حملہ ناکام بنایا، محسن نقوی کا خراجِ عقیدت

ڈی آئی خان میں پولیس اہلکاروں نے حملہ ناکام بنایا، محسن نقوی کا خراجِ عقیدت

ڈی آئی خان میں پولیس اہلکاروں نے جان دے کر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ محسن نقوی نے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اس حوالے سے محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ ، پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ قوم خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.