موسم سرما میں درجہ حرارت زیادہ رہے گا، پہاڑوں پر برفباری بھی کم ہونے کا امکان
موسم سرما میں دن کے وقت درجہ حرارت بھی نسبتاً زیادہ رہے گا، محکمہ موسمیات
رواں سال موسم سرما کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور خشک سردی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسم کے دروازے پر سردی نے آہستہ سی دستک دے دی لیکن اس سرما میں بارشوں کا کوئی خاص امکان نہیں۔ پنجاب کے میدانی علاقے آئندہ ہفتوں اسموگ اور خراب فضائی معیارکی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ موسم کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس بار موسمِ سرما میں بارشیں کم اور ہوا خشک رہے گی۔ پہاڑوں پر برفباری بھی معمول سے کم ہونے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقے بھی بارش کی بوند بوند کو ترسیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فارکاسٹنگ فاروق ڈار کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں ہمیں بارش دیتی ہیں مگر فی الحال ان کی آمد کا کوئی سلسلہ دکھائی نہیں دے رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال سردیاں خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے وقت درجہ حرارت بھی نسبتاً زیادہ رہے گا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Pakistan Today
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
محکمہ موسمیات
موسم سرما
درجہ حرارت
رواں سال موسم سرما
ڈپٹی ڈائریکٹر فارکاسٹنگ فاروق ڈار
میدانی علاقے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.