وفاقی حکومت نے گندم سے متعلق نئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا
وفاقی حکومت نے گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیے ارسال کردیا
وفاقی حکومت نے گندم سے متعلق نئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔ ،جس کے تحت گندم کی امدادی قیمت 3400فی من مقرر کرنے اور نجی شعبے کو گندم خریدنے کا لائسنس جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ڈرافٹ کےمطابق وفاقی حکومت نے گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےارسال کردیا ہے۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف صوبوں کی آراء جاننے کےلیےآن لائن اجلاس طلب کریں گے۔ ،ڈرافٹ میں کہا گیا ہےکہ نجی شعبےکو گودام فراہم کرنے اورامدادی قیمت پر گندم خریدنےکی اجازت دینے کی تجویز ہے۔ اسکے علاوہ گندم کی بین الصوبائی منتقلی صوبائی حکومتوں کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ سرکاری ڈرافٹ میں رواں سال ساڑھے باسٹھ لاکھ ٹن گندم خریدنےکی تجویز بھی دی گئی ہے۔ ،پنجاب کو پچیس لاکھ اورسندھ کو دس لاکھ ٹن گندم خریدنے کی تجویز ہے۔ ،خیبرپختونخوا کوساڑھے سات لاکھ اور بلوچستان کو پانچ لاکھ ٹن خریدنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔ ،حکام کےمطابق وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ کے اجلاس کے بعد قیمت اورہدف مقرر ہوگا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak news
news baithak
today news paper
epaper today
Multan news
Hindi news
latest news
news bulletin
headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
وفاقی حکومت
وزیراعظم شہباز شریف
لائسنس
بین الصوبائی
چاروں صوبوں
صوبائی حکومتوں
گندم پالیسی
نیا ڈرافٹ
گندم کی امدادی قیمت
تبصرے
Please keep the discussion respectful.