سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر بلاول بھٹو کا شہداء کو خراج عقیدت
قوم کی روح پر 18 اکتوبر 2007 کا دن ہمیشہ کے لیے نقش ہوچکا ہے: بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کی روح پر 18 اکتوبر 2007 کا دن ہمیشہ کے لیے نقش ہو چکا ہے۔ سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر بلاول بھٹو نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب 30 لاکھ سے زائد لوگوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ دن تھا جب 180 بہادر جیالوں نے جمہوری پاکستان کے خواب کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ، آمریت اور دہشت گردی نے گٹھ جوڑ کر کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے کارواں پر ہولناک حملہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کاروانِ بینظیر پر حملہ کرنے والے جمہوریت کی روشنی کو بجھانا چاہتے تھے۔ مگر ہمارے شہداء کے لہو نے اسے مزید جلا بخش دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور کارساز کے شہداء کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
Urdu News
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
abc news
دہشت گردی
بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
ہولناک حملہ
محترمہ بینظیر بھٹو
تبصرے
Please keep the discussion respectful.