سیلاب سے بے روزگاری میں اضافہ، 2 لاکھ 20 ہزار افراد متاثر
سیلاب سے ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد میں 2 لاکھ 20 ہزار کا اضافہ
پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے 2 ارب 90 کروڑڈالر کے نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ دستاویز کے مطابق سیلابی تباہ کاریوں کے باعث ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد میں 2 لاکھ 20 ہزار افراد کا اضافہ ہوگیا۔ زراعت، انفراسٹرکچر اور صنعتی شعبے کو کتنا نقصان پہنچا۔ سیلاب کے باعث ملکی جی ڈی پی کو 0.3 فیصد سے 0.7 فیصد نقصان ہوا، معاشی ترقی 4.2 فیصد ہدف کے مقابلے 3.5 سے 3.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ سیلاب کے باعث آبادی بے گھر ہونے سے 3.70 ارب کے نقصانات ہوئے۔ خوراک، زراعت کے شعبے کو 430 ارب روپے کے سیلابی نقصانات ہوئے، چاول، کپاس، گنا، مکئی، سبزیوں سمیت زراعت کو بڑا نقصان ہوا۔ ، فصلیں، لائیو اسٹاک، فشریز، جنگلات اور زراعت سے منسلک دیگر شعبے شامل ہیں۔ فزیکل اور سوشل انفراسٹرکچر کو سیلاب سے 307 ارب روپے نقصانات کا سامنا ہوا، روڈ انفراسٹرکچر 187 ارب، ہاؤسنگ انفراسٹرکچر کے 91 ارب کے نقصانات شامل ہیں۔ ڈیموں، نہروں، ذخائر کو 17.68 ارب، بریجز کو 10.77 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
epaper today
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
سیلاب
معاشی ترقی
حالیہ سیلاب
فزیکل اور سوشل انفراسٹرکچر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.