قطر اور ترکی کی ثالثی میں پاک افغان معاہدہ برائے دہشت گردی کا خاتمہ طے پا گیا
پاک، افغان معاہدے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے مسئلے کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکی کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے کا مقصد دہشت گردی کے مسئلے کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے الجزیرہ عربیہ کو انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردی برسوں سے پاک افغان سرحدی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے۰ اور حالیہ جھڑپوں نے مسئلے کی سنگینی واضح کر دی تھی۔ دونوں ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دہشت گردی کا فوری خاتمہ ضروری ہے، ورنہ خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ معاہدہ قطر اور ترکی کی ثالثی سے ہوا اور اس کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے اگلا اجلاس آئندہ ہفتے استنبول میں ہوگا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ افغان وزیر دفاع نے بھی تسلیم کیا کہ دہشت گردی ہی دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ کی اصل وجہ ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
خواجہ آصف
دہشت گردی
وزیر دفاع خواجہ آصف
، وزیر دفاع
پاک، افغان معاہدے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.