پنجاب سے غیرقانونی غیرملکیوں کی ڈی پورٹیشن کا تیسرا مرحلہ جاری

پنجاب سے غیرقانونی غیرملکیوں کی ڈی پورٹیشن کا تیسرا مرحلہ جاری

پنجاب سے 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی مقیم غیرملکی ڈی پورٹ

پنجاب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں کے انخلا کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔ ، پولیس 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق 423 غیرقانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ، ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت والے 6007، افغان سٹیزن کارڈ والے 10 ہزار 861 افراد شامل ہیں۔ جبکہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں غیرقانونی طور پر مقیم 5 ہزار 41 غیر ملکی شامل ہیں۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب، عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور میں 5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ، سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام غیرقانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.