سپریم کورٹ کا مشورہ، پیسے بینک میں رکھنے کے بجائے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں
پیسے بینک میں رکھنے کے بجائے اسٹاک مارکیٹ میں لگانا چاہیے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ لوگوں کو پیسے بینک میں رکھنے کے بجائے اسٹاک مارکیٹ میں لگانا چاہیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ 5 رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے بھارت میں لوگ برسوں سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔ پاکستان میں بھی پیسے بینکوں میں رکھنے کی بجائے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ لگانا چاہیے۔ ٹیکس دہندہ کمپنی کے وکیل مرزا محمود احمد نے دلائل میں کہا اگربینکوں سے ادھار لے کر سرمایہ کاری کریں تو ٹیکس دینے کے بعد نقصان ہوتا ہے ۔ ایف بی آر براہ راست ٹیکس نہیں لے رہا ۔ ہم نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے ذریعے ٹیکس دے رہے ہیں ۔ ہم سپر ٹیکس میں آتے ہی نہیں ہمیں الگ بلاک میں رکھنا چاہیے ۔ انہوں نے یونیفارم ٹیکس کے حوالے سے بھارت کی عدالتوں کے فیصلوں کا حوالہ دیا۔ وکیل مرزا محمود احمد جمعرات کو بھی دلائل جاری رکھیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
breaking news
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
جسٹس امین الدین خان
، سپریم کورٹ
براہ راست
سپریم کورٹ آئینی بینچ
سربراہ جسٹس امین الدین خان
ریمارکس
نیشنل کلیئرنگ کمپنی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.