گندم کی پیداوار کا ہدف کم، دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافے کا امکان
گندم کی پیداوار گزشتہ سال کے ہدف کے مقابلے 39 لاکھ میٹرک ٹن کم رکھنے کی تجویز
گندم کا پیداواری ہدف گزشتہ سال کے مقابلے 39 لاکھ میٹرک ٹن کم رکھنے کی تجویز دے دی گئی۔ وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت وفاقی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، ۔ اجلاس میں خریف فصلوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ربیع فصلوں کے لیے پیداواری اہداف تجویزکیے گئے،۔ گندم کی پیداوار کا ہدف 2 کروڑ 96 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن تجویز کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال گندم کا پیداواری ہدف 3 کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار ٹن مقرر کیا گیا تھا ۔ لیکن حالیہ سال گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہوسکا تھا جب کہ ختم ہونے والے سال میں گندم کی پیداوار ہدف سے 15.36 فیصد کم رہنے کا تخمینہ لگایا گیا۔ اجلاس میں شرکا کو بتایا گیا کہ اس سال گنے کی پیداوار کا تخمینہ 8 کروڑ 47 لاکھ ٹن ہے، گنے کی پیداوارمیں 5.9 فیصد اضافے کا امکان ہے، ۔ چاول کی پیداوار کا تخمینہ 94 لاکھ 14 ہزار ٹن ہے، چاول کی پیداوار میں 2.7 فیصد اضافے کا امکان ہے، مونگ بین کی پیداوار کا تخمینہ 150.8 ہزار ٹن ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news today
newspaper
city news
Pakistan news
breaking news
headlines
head lines
Urdu News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
گندم کی پیداوار
وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین
خریف فصلوں کی
پیداواری
چاول
پیداواری اہداف
مونگ بین
تبصرے
Please keep the discussion respectful.