اپوزیشن متحد: محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر بنانے پر فیصلہ
جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اتفاق
جے یو آئی اور پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اتفاق کرلیا۔ جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا ۔ جس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر، شہرام ترکئی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ ملاقات میں سیاسی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔ ،دونوں جماعتوں میں محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق ہوگیا۔ پی ٹی آئی قیادت نے خیبر پختونخوا میں قومی امن جرگہ کے انعقاد کی تجویز پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی جس کا مولانا نے خیر مقدم کیا۔ پی ٹی آئی وفد نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر جے یو آئی سے تعاون کی درخواست بھی کردی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
پی ٹی آئی
محمود خان اچکزئی
اپوزیشن لیڈر
مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی
پی ٹی آئی قیادت
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
خالی نشست
پی ٹی آئی وفد
تبصرے
Please keep the discussion respectful.