افغانستان میں زلزلہ: ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کے جھٹکے، 20 سے زائد افراد جاں بحق
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 20 سے زائد افراد جاں بحق
افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 320 زخمی ہو چکے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے شہر مزار شریف سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، ۔ مختلف حادثات میں20 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 150 زخمی ہو گئے، مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا،۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مزار شریف میں زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے- ، لوگ آدھی رات میں گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑنے لگے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کے مکانات گر سکتے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خلم سے تقریباً 22 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔ رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال 31 اگست کو بھی افغانستان میں 6.0 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ 2023 میں 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں کم از کم 4 ہزار اموات ہوئی تھیں۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
news baithak
today news paper
newspaper
Pakistan news
Multan news
Pakistan
breaking news
news bulletin
headlines
head lines
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
abc news
google news
زلزلے کے جھٹکے
جاں بحق
مختلف حادثات
خبر ایجنسی
امریکی جیولوجیکل سروے
مزار شریف
مرکز صوبہ سمنگان
ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران
22 کلو میٹر جنوب مغرب
20 سے زائد افراد جاں بحق
تبصرے
Please keep the discussion respectful.