ستائیسویں آئینی ترمیم 14 نومبر تک دونوں ایوانوں سے منظور کرانے کا فیصلہ
حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم 14نومبر تک دونوں ایوانوں سے منظور کرانےکا فیصلہ
ستائیسویں آئینی ترمیم 14 نومبر تک دونوں ایوانوں سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرِصدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں طے پایا کہ ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور کرائی جائے گی۔ ترمیم کی منظوری یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ کردیے۔ سینیٹ میں ترمیم کی منظوری کےلیے64 ووٹ درکار ہیں، 61 رکنی حکومتی اتحاد کو جے یو آئی یا اےاین پی کے 3 اراکین کی حمایت درکار ہوگی ۔ قومی اسمبلی میں ترمیم کی منظوری کے لیے 224 ووٹ درکار ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت کو 237 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ جن میں ن لیگ کے 125، پیپلز پارٹی کے 74 ، ایم کیو ایم کے 22 ارکان شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ کے 5، استحکام پاکستان پارٹی کے 4 ، مسلم لیگ ضیا، نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی کے ایک ایک رکن اور 4 آزاد ارکان بھی حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں ۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Multan news
head lines
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
google news
وزیراعظم شہباز شریف
ترمیم کی منظوری
ستائیسویں آئینی ترمیم
منظور کرانےکا فیصلہ
ارکان کی حمایت حاصل
تبصرے
Please keep the discussion respectful.