بلوچستان میں بارشوں کی کمی، متوقع خشک سالی سے زراعت کا شعبہ متاثر
متوقع خشک سالی سے زراعت کا شعبہ متاثر ہو سکتا ہے، محکمہ موسمیات
بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ دس ماہ کے دوران 80 فیصد کم بارشیں کے باعث محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔ بلوچستان میں خشک سالی کے بادل منڈلانے لگے ، نیشنل ڈرائوٹ مانیٹرنگ سینٹر کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران بارشیں 80 فیصد کم ہوئیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں خشک سالی کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد افضل کا کہنا ہے کہ متوقع خشک سالی سے زراعت کا شعبہ متاثر ہو سکتا ہے۔ جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کی 80 فیصد لائیو اسٹاک کا دارومدار چراگاہوں پر ہے اگر یہ چرا گاہیں خشک ہو گئیں۰۔ تو لائیو اسٹاک کے ساتھ مالدار بھی متاثر ہوں گے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں خشک سالی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی نگرانی رکھنے ضلعی رابطہ کمیٹیوں کو فعال بنانے آگاہی مہم معلومات کے تبادلے اور بروقت اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
news baithak
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
head lines
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
بلوچستان
محکمہ موسمیات
متوقع خشک سالی
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات
محمد افضل
محکمہ لائیو اسٹاک
تبصرے
Please keep the discussion respectful.