بھارت کا غیر قانونی قبضہ اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے: آصف علی زرداری کا مؤقف
بھارت کا غیر قانونی قبضہ اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے: صدر مملکت
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ آج بھی اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے۔ یومِ شہدائے جموں کے موقع پر جاری پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ 6 نومبر1947 کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا بدترین قتلِ عام تھا۔ ، ڈوگرہ فوج، آر ایس ایس اور مسلح جتھوں نے جموں میں 2 لاکھ سے زائد مسلمانوں کوشہید کیا جب کہ نصف ملین سے زیادہ مسلمان جموں کے قتلِ عام کے بعد ہجرت پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کو وہ توجہ نہیں دی جس کی وہ مستحق تھی، کشمیری عوام کی قربانیاں جموں وکشمیر کی نامکمل داستان کی یاد دہانی ہیں۔ جب کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ آج بھی اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی آبادیاتی تبدیلی کے خطرناک منصوبے کا حصہ ہے۔ ، بھارتی اقدامات جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
news baithak
news today
epaper today
Multan news
latest news
news bulletin
news headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
russia news today. mlb lockout news
صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری
مسلمانوں
علی زرداری
خطرناک
یومِ شہدائے
بھارت کا غیر قانونی قبضہ
اہلِ کشمیر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.