اسلام آباد تک دہشتگردی لانا کابل سے پیغام، جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: وزیر دفاع
اسلام آباد تک دہشتگردی لانا کابل سے پیغام، جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے پر اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب بھی حالتِ جنگ میں ہے۔ وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی سائٹ ”ایکس“ پر جاری پوسٹ میں کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پاک فوج صرف سرحدی علاقوں یا بلوچستان کے دور دراز حصوں میں لڑ رہی ہے۔ ، وہ جاگ جائیں، آج اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں ہونے والا خودکش حملہ ایک ویک اپ کال ہے، جو یاد دلاتا ہے کہ یہ جنگ پورے پاکستان کی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج روزانہ اپنی جانیں قربان کر رہی ہے تاکہ عوام کو تحفظ اور اعتماد کا احساس ملے، موجودہ حالات میں کابل حکمرانوں سے کامیاب مذاکرات کی زیادہ امید رکھنا بے فائدہ ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ کابل حکمران پاکستان میں دہشت گردی کو روک سکتے ہیں، اسلام آباد تک دہشت گردی لانا ایک واضح پیغام ہے، جس کا پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ جی الیون کچہری کے باہر آج ایک زوردار خودکش دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ، یہ حملہ بھارتی سپانسرڈ افغان طالبان کی پراکسی تنظیم کی جانب سے کیا گیا، دھماکے کے بعد مبینہ خودکش حملہ آور کا سر سڑک پر پڑا ہوا ملا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
google news
خواجہ آصف
وزیر دفاع
دہشت گردی
وزیر دفاع خواجہ آصف
پاک فوج
افغان طالبان
حملہ بھارتی سپانسرڈ
مبینہ خودکش حملہ آور
حالتِ جنگ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.