جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا
جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا
جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی، ججز صاحبان اور دیگر نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نے جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق امین الدین خان کا بطور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا اطلاق عہدے کا حلف لینے کے دن سے ہوگا۔ جسٹس امین الدین خان 1960 میں ملتان میں پیدا ہوئے، انہوں نے یونیورسٹی لا کالج ملتان سے 1984 میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور اپنے والد خان صادق محمد احسن کے ماتحت پریکٹس شروع کی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
صدر مملکت آصف علی زرداری
وفاقی آئینی عدالت
ایوان صدر
نوٹی فکیشن
تقریب
جسٹس امین الدین
چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا
تینوں مسلح افواج
تبصرے
Please keep the discussion respectful.