سپریم کورٹ آف پاکستان نے فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کی منظوری دے دی
سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، نئے رولز 2025 متفقہ طور پر منظور
سپریم کورٹ آف پاکستان نے فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں رولز 2025 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ سپریم کورٹ نے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق رولز میں کی گئی تمام اپ ڈیٹس فل کورٹ نے متفقہ طور پر منظور کیں۔ فل کورٹ نے کمیٹی کی رپورٹ پر رولز 1980 اور مجوزہ رولز 2025 کا مکمل جائزہ لیا۔ اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے ممتاز قانون دان منیر پراچہ کو سینئر ایڈووکیٹ آف دی سپریم کورٹ کا درجہ دے دیا۔ عدالتی کارکردگی بہتر بنانے، نظامِ عدل میں شفافیت بڑھانے اور عمل میں آسانی کیلئے نئے رولز مرتب کئے گئے۔ ، مقدمات کے دوران سامنے آنے والی مختلف مشکلات کے حل کیلئے کمیٹی کی تجاویز رولز میں شامل کر دی گئیں۔ اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ نے کمیٹی کے ہر رکن کی انفرادی طور پر تعریف کی۔ ، کمیٹی میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی شامل تھے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
سپریم کورٹ
فل کورٹ
سپریم کورٹ آف پاکستان
چیف جسٹس سپریم کورٹ
چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.