سینیٹ نے ترمیمی بلوں کی منظوری دی، آرمی اور نیوی ایکٹس میں اہم تبدیلیاں
سینیٹ نے آرمی،ایئرفورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بلوں کی منظوری دیدی
سینیٹ آف پاکستان نے کثرت رائے سے آرمی، ایئرفورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی ۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے ایوان بالا میں 27ویں ترمیم کےتحت آرمڈ فورسز کے نظام میں تبدیلیوں کے تناظرمیں آرمی ایکٹ 1952 میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا۔ ، ایوان نے کثرت رائے سے بل کی منظوری دے دی۔ سینیٹ کی جانب سے منظور کردہ بلوں میں پاکستان فضائیہ ترمیمی بل 2025، پاک فضائیہ ترمیمی بل2025 اور پاکستان نیوی آرڈیننس1961میں مزیدترمیم کابل بھی شامل ہے۔ پاکستان نیوی آرڈیننس 1961میں مزید ترمیم کا بل خواجہ آصف نے پیش کیا، ایوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2025 بھی منظور کرلیا۔ ، یہ بل وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بل ایوان میں پیش کیا۔ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہمایوں مہمند اور جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے بل کو کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔ تاہم چیئرمین سینیٹ نے بلوں کی منظوری کے لیے ایوان سے رائے لی جس کے بعد ایوان نے بلوں کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
تحریک انصاف
تبدیلیوں
چیئرمین سینیٹ
منظوری دیدی
بل کی منظوری
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
سینیٹ آف پاکستان
کثرت رائے
پاکستان نیوی آرڈیننس
بل ایوان میں پیش
تبصرے
Please keep the discussion respectful.