آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے حکومت کی منصوبہ بندی
وزیراعظم کی آئندہ مون سون میں جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے تیاری کی ہدایت
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے رپورٹ کیا کہ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت علی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے، وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ انہوں نے پانی کے بہتر انتظام کے حوالے سے قومی سطح پر منصوبہ سازی کیلئے نیشنل واٹر کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کی تیاری کی بھی ہدایت کی، شہباز شریف نے حکم دیا کہ پیش کردہ قلیل مدتی منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے ۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
وزیراعظم
منصوبہ سازی
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف
عملدرآمد شروع
تیاری کی ہدایت
نیشنل واٹر کونسل
تبصرے
Please keep the discussion respectful.